English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوتوا ملک کا ایجنڈہ ، اس کے خلاف بولنا برداشت نہیں کیا جائے گا: بی جے پی لیڈر

share with us

سری نگر:26مئی2019(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی کے دوبارہ اقتدار میں آتے ہی پارٹی لیڈروں کی جانب سے اشتعال انگیز بیانبازی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ،جموں کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلی اوربی جے پی کے سینئر لیڈر کویندر گپتا نے سنیچر کو کہا کہ دفعہ ۳۷۰ نے جمون کشمیر میں علاحدگی پسندی کو جنم دیا ہے اور اس کو ہٹانا بی جے پی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈٰیاکے ساتھ بات کرتے ہوئے کویندر گپتا نے کہا کہ دفعہ ۳۷۰ نےکہیں نہ کہیں جمونکشمیرن میں علاحدگی پسندوی کو جنم دیا ہے جموں کشمیر کو دوسری ریاستوں سے الگ رکھا ہے ، اب اس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ، اس کو ختم کرنا بی جےپی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، انہون نے کہا کہ دفعہ ۳۷۰ کے خلاف ڈاکٹر شرما پرساد مکھرجی نے قربانی دی ہے ، ہیرا نگر جوڑیاں اور رام بن میں ہمارے درجنوں لوگ شہید ہوئے اس کے بعد بھی لگاتار کوشییں جاری ہیں ،کویندر گپتا نے کہ کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے صاحبزادے ڈاکٹر کرن سنگھ ان ہی لوگوں کا ساتھ دے رہے ہیں جنہوں نے ان کے والد مہاراجہ ہری سنگھ کو ریاست سے باہر نکالا انہون نے کہا کہ اس دیش کا ایجنڈہ ہندوتوا ہے ہنتوا کے خلاف بولنا نہیں چلے گا اسی وجہ سے ان کی (کانگریس کی ) کراری ہار ہوئی ہے

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں جموں کشمیر کو خصوصی درجہ عطاکرنے والی آئین ہند کی دفعہ ۳۷۰ اور دفعہ ۳۵ اے کو منسوخ کرنے کا وعدہ دہرایا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا