English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی استعفی دینے پر بضد ،نون گاندھی ہو نیا صدر ، راہل کا مطالبہ

share with us

نئی دہلی :26مئی2019(فکروخبر/ذرائع)لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی اور ان کی ساتھی پارٹیوں کے ہاتھوں کراری شکست کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کافی گہماگہمی رہی ۔ اس دوران کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے عہدہ سے استعفے کی پیشکش کی ، لیکن پارٹی کے سینئر لیڈروں نے ان کی اس پیشکش کو نامنظور کردیا ۔ حالانکہ پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ اس کے باوجود راہل گاندھی استعفی دینے پر بضد ہیں ۔ انہیں منانے کی کوشش کی جارہی ہے ، مگر اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ راہل گاندھی اپنا موڈ بدلیں گے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صدر کے عہدہ کی ذمہ داری کسی اور کو سنبھالنی چاہئے۔

ذرائع کے مطابق صدر کے عہدہ کیلئے ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں پرینکا کا نام آیا تو راہل نے کہا کہ میری بہن کو اس میں مت کھینچو ، نیا صدر نان گاندھی ہونا چاہئے۔ خیال رہے کہ ہار کا جائزہ لینے اور راہل گاندھی کے استعفی پر غور کرنے کیلئے ہفتہ کو تقریبا 6 گھنٹے تک کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ۔

بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ میں پہلے راہل گاندھی سب کی باتیں سنتے رہے ، پھر انہوں نے اپنے اختتامی کلام میں کہا کہ میں پارٹی کا صدر نہیں رہنا چاہتا ہوں ، ہار کی ذمہ داری میری ہے ، نیا صدر منتخب کیجئے ، برائے مہربانی پرینکا گاندھی کا نام مت لیجئے گا ، گاندھی کنبہ کے باہر سے نیا صدر منتخب کیجئے۔

راہل گاندھی نے سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں مزید کہا کہ ہمیں اپنی لڑائی جاری رکھنی ہوگی ، میں کانگریس کا ایک سپاہی ہوں اور رہوں گا اور بغیر ڈرے لڑتا رہوں گا ، لیکن میں اب پارٹی کا صدر بن کر نہیں رہنا چاہتا ۔ اس میٹنگ میں راہل کی والدہ سونیا گاندھی ، بہن پرینکا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی شامل تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا