English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہیں، سوڈانی جرنیل

share with us



حوثی باغیوں کے حملوں میں سعودی عرب کا مکمل ساتھ دیں گے،سعودی ولی عہد سے ملاقات 


جدہ۔25مئی(یواین این)سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ریاض حکومت کا ساتھ دے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں حکمران ملٹری کونسل کے سربراہ جنرل محمد ہمدان داگلو نے یہ بات جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ریاض حکومت کا ساتھ دے گا۔ واضح رہے کہ سوڈان یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں عرب ممالک کی عسکری کارروائیوں کا بھی حصہ ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا