English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ نے 1500امریکی فوجی مشرق وْسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی

share with us


فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد حفاظت ہے، پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں،ٹرمپ کی گفتگو


واشنگٹن:25مئی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وْسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں کی یہ تعیناتی نسبتاً کم تعداد میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کی یہ تعیناتی نسبتا کم تعداد میں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے،ادھرایک بیان میں اس بات کی باقاعدہ تصدیق امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہن نے بھی کردی کہ ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائلوں کی ایک بٹالین، لڑاکا اور نگرانی کرنے والے ہوائی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں،امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ ایک محتاط دفاعی اقدام ہے جس کا مقصد مستقبل میں اشتعال انگیزیوں سے بچنا ہے۔شناہن کے اس بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصدہماری فورسز کے تحفظ کو بہتر بنانا اور ایرانی فورسز کی طرف سے موجود خطرے کے خلاف امریکی فورسز کی حفاطت کو یقینی بنانا ہے۔امریکا قبل ازیں رواں ماہ اپنا طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہام لنکن بھی مشرق وسطیٰ میں تعینات کر چکا ہے جبکہ قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے پر جدید بمبار طیارے بی 52 بھی پہنچا دیے تھے۔ ان اقدامات کا مقصد ایران کی طرف سے نامعلوم خطرات کو قرار دیا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا