English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحری جہازوں پر حملے ایرانی پاسداران انقلاب کی منظم مہم کا حصہ، امریکی فوج

share with us


ایران خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم مہم پر عمل پیرا ہے،ڈائریکٹر امریکی جوائنٹ کمیٹی 
واشنگٹن:25مئی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر امارات میں بحری جہازوں پر حملے ایرانی پاسداران انقلاب کی منظم مہم کا حصہ ہیں۔ ایران خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم مہم پر عمل پیرا ہے۔امریکی جوائنٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر مائیکل گیلڈائی نے کہا کہ ہم امارات کی ریاست الفجیرہ کے قریب بحری جہازوں پر حملوں میں پاسداران انقلاب کے ملوث ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع نے بحری جہازوں پر حملوں میں استعمال ہونے والی بارودی سرنگیں ایرانی ساختہ قرار دی ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں کو ان بارودی سرنگوں کے پہنچائے جانے کے بارے میں بھی اہم معلومات حاصل ہوئیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا