English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہار پرچرچا: کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ آج ، راہل گاندھی دے سکتے ہیں استعفی

share with us

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات میں تمام مدعوں کو عوام کے سامنے لانے کے باوجود کانگریس کی ہار سے لیڈرران کافی حیران ہیں ۔اب اس ہار پر غوروفکرکرنے کے لئے آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی. ذرائع کے مطابق، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے دوران صدر راہل گاندھی لوک سبھا انتخابات (Lok Sabha Election2019) میں ہار کی پوری ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ کی پیشکش کر سکتے ہیں. یہ معلومات اس وقت آئی ہے کہ جب پارٹی کے کئی مقامی لیڈروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اتر پردیش کانگریس کے سربراہ راج ببر نے پارٹی کے مایوس کن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پارٹی صدر راہل گاندھی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔

اڑیسہ میں لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات میں شکست کے پیش نظر ریاستی کانگریس کمیٹی صدر نرنجن پٹنائک نے بھی جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کیا. ساتھ ہی پٹنائک نے کہا کہ سینئر کانگریس لیڈر نرسنگھ مشرا کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ریاست میں پارٹی کی اس زبردست ہار کی وجوہات کا پتہ لگائے گی. ریاست میں ہوئے لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے. پردیش میں پارٹی کو لوک سبھا کی ایک سیٹ پر اور اسمبلی میں صرف نو سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا ہے۔ اڑیسہ کی 147 رکنی اسمبلی کے لئے 2014 میں کی گئی انتخابات میں پارٹی کو 16 سیٹیں ملی تھیں۔

سی ڈبلیو سی کے اجلاس کے تناظر میں کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا، “سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں بنیادی طور پر ہار کی وجوہات پر غور کیا جائے گا. اس بارے میں بھی بحث ہو گی کہ پارٹی کو کس طرح سے مضبوط کیا جا سکتا ہے . “اس اجلاس میں راہل گاندھی کے علاوہ یوپی اے سربراہ سونیا گاندھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سیکرٹری جنرل پرینکا گاندھی واڈرا اور ورکنگ کمیٹی کے دیگر اراکین شامل ہو سکتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے. وہ 52 سیٹوں پر سمٹ گئی ہے۔ سال 2014 کے انتخابات میں 44 سیٹیں جیتنے والی پارٹی کو اس بار بہتر کارکردگی کی امید تھی، لیکن امید پوری نہیں ہو سکی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا