English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ہفتہ کے اندر کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت ہوگی قائم :  ایم پی نلن کمار کتیل 

share with us

بنٹوال 25/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  جنوبی کنیرا کے نو منتخب ممبر پارلیمنٹ نلن کمار کتیل کا کہنا ہے جیسے ہی مرکز میں نریندر مودی کی حکومت بنے گی تو کرناٹک میں بھی ایڈی یوروپا کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر آپ کرناٹک میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت دیکھیں گے۔ایسی صورت میں جنوبی کنیرا ضلع کو زیادہ گرانٹ ملنے کی توقعات ہیں۔ ان کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاست میں ایک ہی پارٹی کی حکومت رہتی ہے تو اس کافائدہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک مرتبہ پھر نریندری مودی کی حکومت بنائی ہے اور امید ہے کہ حکومت ان کی امیدوں پر پوری اترے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ اٹھائیس سالوں سے جنوبی کنیرا کے عوام بی جے پی کے نمائندوں کو منتخب کرتی آرہی ہے اور حالیہ انتخابات میں کرناٹک کی اٹھائیس میں سے پچیس سیٹوں پر جیت اس بات کی دلیل ہے کہ نریندر مودی حکومت کا کانگریس فری رول والا فارمولہ کام آرہا ہے۔ مزید کہا کہ اب جنوبی کنیرا میں سات ارکان اسمبلی بھی بی جے پی کے ہیں جو کانگریس فری رول کی بات کو سچ کرنے کے لیے کافی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا