English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمان ہمت، عزم اور حوصلہ پیدا کریں: مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل

share with us

نئی دہلی:25مئی2019(فکروخبر/ذرائع)انتخابات کے نتائج پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے کہا کہ انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہیں جو ہونا تھا ہوچکا، اور کوئی شبہ نہیں کہ آنے والے دنوں میں حالات تشویش ناک رخ اختیار کرسکتے ہیں، لیکن اہل ایمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی صبر و استقامت کی راہ پر چلیں اور مایوسی اور ناامیدی کا شکار نہ ہوں، ہمارے بڑوں اور بزرگوں نے بہت سونچ سمجھ کر اس ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ہم اس فیصلے پر قائم ہیں، ہم اس ملک میں اپنے تمام ترشخصیات کے ساتھ رہیں گے۔ حالات کے دبائو میں دین و ایمان کے کسی چھوٹے سے چھوٹے حصے سے دستبردار ہونے کے لئے ہم تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہئے کہ ماضی میں مسلمانوں پر اس سے بھی زیادہ سخت حالات آچکے ہیں اور ایسا دور بھی گذرا ہے کہ جب چاروں طرف اندیراہی اندھیرا نظر آتا تھا لیکن پھر اللہ پاک نے اندھیروں کے درمیان اجالے کی کرن ظاہر فرمائی، اب بھی تمام اہل ایمان کو اللہ پاک کی ذات پر بھروسہ رکھنا چاہئے اور ایمان و یقین اور اچھے اعمال کی راہ پر آگے بڑھنا چاہئے اس جذبے کے ساتھ کہ آنے والے چیلنجز کا ہم پوری ہمت، عزم اور حوصلہ کے ساتھ مقابلہ کریں گے، اور توحید کی امانت کے ساتھ زندہ رہیںگے اور اسی کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوںگے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا