English   /   Kannada   /   Nawayathi

حیدرآباد سے اسد الدین اویسی کی شاندار کامیابی

share with us

حیدرآباد:23مئی2019(فکروخبر/ذرائع)لوک سبھا انتخابات میں جہاں بڑے بڑے لیڈران کی ضمانت رد ہوگئی ہے وہیں اویسی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے تلنگانہ ریاست کے لوک سبھا حلقہ حیدرآباد سے مجلس اتحاد المسلمین نے اپنی کامیابی کے سلسلہ کو برقرار رکھا ہے۔ اس کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی ایک بار پھر فتحیاب ہوئے۔حیدرآباد نشست سے مجلس کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے 503473 ووٹ حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔

بی جے پی امیدوار کو اویسی نے 271333 ووٹوں سے ہرایا۔ جبکہ بھگونت راؤ نے 232140 ووٹ حاصل کئے۔حیدرآباد حلقہ سے مقابلہ کرتے ہوئے کانگریس کے امیدوار محمد فیروز خان نے 49091 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ ٹی آر ایس کے پی سریکانت نے 61872 ووٹوں پر قبضہ کیا۔

پارلیمانی حلقہ حیدرآباد پر 1984 سے مجلس کا قبضہ رہا ہے۔ 1984 میں صدر مجلس سلطان صلاح الدین اویسی نے پہلی بار اس نشست سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد وہ لگاتار 6 دفعہ حلقہ حیدرآباد سے کامیاب رہے۔

اسد الدین اویسی نے پہلی بار 2004 میں حیدرآباد حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ وہ لگاتار چوتھی بار حیدرآباد سے کامیاب رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا