English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کو اپنے غلط اقدامات کی اصلاح کرنا ہو گی، چینی وزارت تجارت

share with us

بیجنگ:23مئی2019(فکروخبر/ذرائع)چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ محصولات کے شعبے میں بڑی نقصان دہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اگر چین کے ساتھ مذاکرات کے تسلسل کا خواہش مند ہے، تو واشنگٹن کو اپنے اب تک کے غلط اقدامات کی اصلاح کرنا ہو گی۔ بیجنگ میں وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعرات کے روز کہا کہ چینی امریکی تجارتی تنازعے کے خاتمے کے لیے بات چیت صرف باہمی احترام کی بنیاد پر ہی کامیاب رہے گی۔ امریکا کی طرف سے چینی ٹیلی کوم کمپنی ہواوے پر لگائی گئی پابندیوں کے تناظر میں ترجمان نے کہا کہ چین اپنے اقتصادی اور تجارتی اداروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا