English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی ادارہ صحت میں فلسطینیوں‌ کی حمایت میں اکثریت سے قرار داد منظور

share with us

جنیوا:23مئی2019(فکروخبر/ذرائع)عالمی ادارہ صحت کےزیراہتمام کل بدھ کو فلسطینیوں‌کے حقوق کی حمایت میں قرارداد منظور کی گئی۔ اس قرارداد میں مشرقی بیت المقدس اور مقبوضہ وادی گولان میں فلسطینیوں کو درپیش طبی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قرارداد کی حمایت میں 96 اور مخالفت میں 11 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 21 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ 184ء اراکان میں 56 غیر حاضر رہے۔

فلسطینی وزیر صحت می الکیلہ نےکہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سےمنظور کردہ قرارداد کو فلسطینیوں کی کامیابی قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کے نتیجے میں فلسطینی علاقوں میں صحت کی صورت حال بہتر بنانے اور طبی شعبے میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا