English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک امدادی تنظیم کا وینیزویلا میں ۱ لاکھ ڈالر کی دوائی بھیجنے کا اعلان

share with us

انقرہ :23مئی2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل کرم کنک نے کہا ہے کہ ہم وینزویلا کو ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ادویات بھیجیں گے۔

کرم کنک  12 ویں بین الامریکہ کانفرنس میں شرکت کے لئے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے ترکی کے سفیر شفیق وُرال  آلتائے  کی طرف سے سفارتی رہائش گاہ پر دی گئی افطاری میں شرکت کی۔

یہاں جاری کردہ بیان میں کنک نے کہا ہے کہ ترکی ہلال احمر برّ اعظم امریکہ میں کام کر رہی ہے اور خاص طور پر ہم آفات کے دور میں تمام علاقے میں کاروائیاں کرتے ہیں۔  ہم نے ہیٹی میں، میکسیکو  میں  اور آتش فشاں پہاڑ کے دھماکے کے بعد گوئٹے مالا میں امدادی کام کئے ہیں۔ اس وقت ماہِ  رمضان کی مناسبت سے ہمارے اہلکار سرینام میں ہیں اور وہاں خوراک کی تقسیم کر رہے ہیں، یتیم بچوں کو افطاری کروا  رہے ہیں یہاں تک کہ جہاں رسائی کے لئے زمینی راستہ موجود نہیں ہے وہاں سمندری راستے سے پہنچ رہے ہیں۔

کنک نے کہا ہے کہ وینزویلا میں کشیدہ صورتحال ملک میں طبّی و انسانی امداد کے داخلے میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں ہم وینزویلا کے لئے براستہ پاناما ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ادویات بھیجیں گے اور یہ ترسیل جلد از جلد کر دی جائے گی۔ آئندہ دنوں میں وینزویلا میں انسانی  امداد کوریڈور کھلنے کی صورت میں  ہماری امداد وہاں پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کولمبیا میں بھی بہت سے محتاج افراد  موجود ہیں۔ ملک میں خانہ جنگی اور امن مرحلے سے گزرتے مقامات پر سنجیدہ پیمانے پر انسانی امداد کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ 1.9 ملین انسان وینزویلا سے کولمبیا چلے گئے ہیں جنہیں امداد کی اشد ضرورت ہے ۔  وہ لوگ ، آفات اور مہاجرین کے موضوع پر، ہمارے تجربات سے استفادہ  کرنا چاہتے ہیں۔ اس کام کو بھی ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعاونِ باہمی کے سمجھوتے پر دستخط کے بعد شروع کر دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا