English   /   Kannada   /   Nawayathi

24 گھنٹوں میں حوثیوں کے دوسری بار سعودی عرب پر حملے

share with us

ریاض :23مئی2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کے حوثیوں  نے سعودی عرب کے ہوائی اڈے نیجران پر 24 گھنٹوں کے اندر دو سری بار فضائی حملہ کیا ہے۔حوثیوں سے منسلک صبا خبر ایجنسی کے فوجی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  حوثیوں سے منسلک  قوتوں  اور عوامی کمیٹیوں نے ڈراؤنز کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی  ہوائی اڈے نجران کو ہدف بنایا۔

خبر میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈراؤنز نے جنگی طیاروں کے کھڑے ہونے والے ہینگر کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے مشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مذکورہ حملے کے حوالے سے سعودی عرب یا پھر اتحادی قوتوں نے تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔یاد رہے کہ سعودی عرب کی قیادت کی اتحادی قوتوں نے کل حوثیوں کی جانب سے نجران کے ایک  کلیدی  علاقے پر حملہ کرنے کا اعلان  کیا تھا تو حوثیوں نے نجران ہوائی اڈے کے اسلحہ کے گودام کو ہدف بنانے کا اعلان  کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا