English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشرق وسطیٰ میں امریکا کا 5 ہزار فوجیوں کی تعیناتی پر غور

share with us

واشنگٹن:23مئی2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جانے والے امریکی فوجیوں کی حیثیت دفاعی فوج کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے بعد تہران کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے مشرق وسطیٰ میں پانچ ہزار افضافی فوج تعینات کرنے پر غور کررہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے دو سینیر عہدیداروں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میںجاری موجودہ کشیدگی اور ایران کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے 5000 اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے پر غور ہورہا ہے۔

امریکی عہدیداروں کے مطابق سینٹرل کمانڈ نے پینٹاگون کو پانچ ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی تجویز دی ہے تاہم یہ معلوم نہیںہوسکا کہ آیا محکمہ دفاع اس درخواست پر غور کرے گا یا نہیں۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جانے والے امریکی فوجیوںکی حیثیت دفاعی فوج کی ہوگی۔

قبل ازیں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون کے سینئرعہدیداروں کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کےساتھ جاری موجودہ کشیدگی کے پیش نظر ہزاروں کی تعداد میں اضافی فوج کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں امریکا اور ایران کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ امریکا اور ایران ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے دھانے پر کھڑے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا