English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

share with us

ریاض:23مئی2019(فکروخبر/ذرائع) یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ہوائی اڈے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ عرب کے سرحدی شہر نجران کے ہوائی اڈے کو بدھ بائیس مئی کو ایک مرتبہ پھر ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے کوئی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی، اور نہ ہی سعودی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

سعودی اتحادی افواج کی جانب سے نجران ایئرپورٹ سے ہی لڑاکا طیارے اڑائے جاتے ہیں جو یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کرتے ہیں۔

باغیوں کے زیراثر کام کرنے والے میڈیا نمائندوں کا کہنا ہے کہ حوثی حملے میں، ایئرپورٹ کے رنوے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے اس حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے شہروں میں مزید حملے کی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جنگ کے خطرات خطے اور ساری دنیا تک پھیل رہے ہیں، جنگ ایک مجرمانہ منصوبہ اور مقصد فرقہ وارانہ ٹولے کی جانب سے نسل پرستی کے ایسے نظریات کا غلبہ ہے۔

ہادی نے باور کرایا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ دنیا حوثیوں کی جانب سے نسل پرستی کے اس منصوبے سے متاثر یمنی عوام کے دکھوں کا حقیقی مداوا کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا