English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، عالمی ادارہ تحقیق برائے انسداد ہتھیار

share with us

واشنگٹن :23مئی2019(فکروخبر/ذرائع) عالمی ادارہ انسداد ہتھیار ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے تمام ممالک میں نیوکلیئر ماڈرانائزیشن پروگرام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور اس کے روایتی حریف ایران کے درمیان گذشتہ برس جوہری عالمی طاقتوں کے ساتھ طے ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے جس نے دنیا میں جوہری جنگ کا خطرہ مزید بڑھا دیا ہے۔

عالمی ادارہ تحقیق برائے انسداد ہتھیار نے کہا ہے کہ جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس اہم اور فوری نوعیت کے معاملے سے نمٹنے کیلئے دنیا سنجیدگی سے غور کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کی ڈائریکٹر برائے عدم ہتھیار تحقیق رینا ٹاڈان نے انتباہی بیان دیتے ہوئے کہا کہ دوسری عالمی جنگ سے ابتک کے مقابلے میں اب جوہری جنگ کاخطرہ بہت بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سمیت متعدد عناصراس کی وجوہات میں شامل ہیں اور ان کا خطرہ اب زیادہ ہے اور ان سے متعلق سوچنا، ان سے نمٹنے کیلئے انتظامات انتہائی جواب طلب سوالات ہیں۔

ریناٹاڈان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے تمام ممالک میں نیوکلیئر ماڈرانائزیشن پروگرام جاری ہے ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق بھی منظر نامہ تبدیل ہو رہاہے،ان معاملات کے پیچھے کسی حد تک امریکا چین کے درمیان اسٹریٹیجک مسابقت بھی کار فرما ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا