English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو میں طیارہ کے حادثہ کو نوسال ہوئے مکمل 

share with us

منگلورو 22/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  منگلور میں طیارہ ایر انڈیا ایکسپریس 812 کے حادثہ کو نو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ دبئی سے اڑان بھرنے والے اس طیارہ کو منگلور کے بچپے ایرپورٹ پر اترنا تھا۔ اپنے شیڈول کے مطابق یہ منگلورو ایرپورٹ پر اتررہا تھا جس کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار 158 افراد ہلاک ہوگئے۔ پائلٹ اور کو پائلٹ کے ساتھ طیارہ میں موجود عملہ بھی حادثہ کا شکار ہوگیا۔ صرف آٹھ افراد موت کے منھ میں جاکر واپس آگئے۔ مہلوکین میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے جو اپنے چھٹیاں بتانے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے یاشادی بیاہ اور دوسری تقریبات میں شرکت کے لیے ہندوستان آرہے تھے۔
تحقیقات میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ چیف پائلٹ نے اپنے جونیئر کے صلاح ومشورہ کو اہمیت نہیں دی تھی جس کی وجہ سے طیارہ رن وے سے آگے چلاگیا اور حادثہ کا شکار ہوگیا۔مہلوکین میں زیادہ تر کا تعلق، اڈپی، منگلور، اور کیرلا سے تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا