English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا میں صدارتی الیکشن کے نتائج پر ہنگامے پھوٹ پڑے، 6 ہلاک 200 زخمی

share with us

جکارتہ:22مئی2019(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر صدر جوکو ویدودو کی کامیابی پر مخالف امیدوار کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 6 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی  خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ویدودو 55.5 فیصد ووٹوں سے کامیاب ہوگئے، صدر ویدودو کی کامیابی کے اعلان کے بعد مخالف امیدوار پرابوو سبنتو کے ہزاروں حامیوں نے الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

Indonesia 3

اپوزیشن امیدوار کے مشتعل حامیوں کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے،  پولیس نے مظاہرین کو اسلحہ فراہم کرنے والے خصوصی فورس کے سابق کمانڈر سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا۔

احتجاج کے باعث دارالحکومت جکارتہ میں کاروباری سرگرمیاں معطل، تعلیمی ادارے بند اور ٹرین کی آمدورفت ملتوی کردی گئی ہیں، شہر بھر میں فوج کے 30 ہزار اہلکار تعینات ہیں جس کے باعث دارالحکومت جکارتہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

Indonesia 2

واضح رہے کہ صدر جوکو ویدودو 2014 میں ملک کے ساتویں صدر منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل وہ جکارتہ کے گورنر رہے اور قبل ازیں سوراکرتا کے میئر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔ جوکو ویدودو اپنے مخالفین کے برعکس متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور فوجی یا سیاسی گھرانے سے تعلق نہ رکھنے والے واحد صدر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا