English   /   Kannada   /   Nawayathi

داعش کے جنگجو اب افغانستان کا رخ کررہے ہیں: روس کا انتباہ

share with us

ماسکو:22مئی2019(فکروخبر/ذرائع) روس نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں شکست کے بعد داعش کے جنگجو اب افغانستان کا رخ کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھی عالمی رہنماؤں نے خبردار کیا تھا کہ داعش شام میں بری طرح شکست کھا چکی ہے، جس کے بعد ان کا ٹھکانہ افغانستان ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے سربراہ الیگزانڈر بورٹنیکوف نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی سرحدی علاقوں میں داعش کے جنگجو نے جمع ہونا شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار کے قریب شدت پسند وسطی ایشیائی ممالک کی سرحدوں پر مختلف گروپوں کی صورت میں جمع ہو چکے ہیں۔روسی حکام نے اسی تناظر میں وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ سرحدی نگرانی کو سخت کردیا ہے، سیکیوٹی فورسز سرحدوں پر خصوصی نگرانی کررہے ہیں۔

برطانوی وزیر دفاع ’گیون ویلیمسن‘ نے ایک انٹرویو میں گزشتہ سال ستمبر میں کہا تھا کہ داعش کی سرگرمیاں افغانستان میں بڑھ رہی ہیں اور وہ پھر سے افغانستان میں حملے کر سکتے ہیں۔

بعد ازاں رواں ماہ کے آغاز میں امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ شام اور عراق میں شکست کھانے کے بعد عالمی عسکریت پسند تنظیم داعش اب افغانستان کا رخ کررہی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا پانچ برس بعد نیا ویڈیو بیان سامنے آیا جس کے امریکا سمیت دنیا بھر میں‌ کھلبھلی مچ گئیں وہی امریکا کو بھی پریشانی شروع ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا