English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو مبصر ملک کا درجہ دیا جائے‘ ترک صدر

share with us


ترک برادری میں اتحاد و یکجہتی کو ہمیشہ اولیت حاصل رہی ہے:رجب طیب اردوان 


استنبول۔22مئی(یو این این) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو مبصر رکن کا درجہ دیا جائے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدراردوان نے استنبول کے قصرِ خوبیر میں ہونے و الی اس ملاقات میں کرغزستان میں منعقدہ چھٹے ترک کونسل سربراہی اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی رو سے ترک کونسل کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے والے بغداد ایمرے یو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں ترکی کے صدر نے کہا کہ ترک برادری میں اتحاد و یکجہتی کو ہمیشہ اولیت حاصل رہی ہے اور ہم ترک کونسل کے دیگر ممالک اور عالمی تنظیموں کیساتھ تعاون کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بنا پر اسلامی تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت حاصل کئے جانے کی کوششوں کی ہم حمایت کرتے ہیں جبکہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو ترک کونسل میں مبصر کی حیثیت دیئے جانے کے معاملے میں تعاون کی توقع بھی رکھتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا