English   /   Kannada   /   Nawayathi

اومانی وزیرخارجہ کا دورہ تہران، اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات

share with us


ملاقات میں دونوں ملکوں کیدرمیان باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا


 تہران:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)ایران کے سرکاری خبر روساں اداروں کے مطابق خلیجی ریاست سلطنت اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے گذشتہ روز ایران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔ اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی اور جواد ظریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کیدرمیان باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ اومانی وزیرخارجہ نے ایک ایسے وقت میں ایران کا دورہ کیا ہے جب امریکا اور ایران جنگ کے دھانے پر ہیں۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی اور امریکی فوج کی تعیناتی پر بھی بات چیت کی گئی۔امریکا اور ایران کیدرمیان نہ صرف کشیدگی پائی جا رہی ہے بلکہ دونوں ملکوں کیدرمیان لفظی جنگ بھی جاری ہے۔ گذشتہ روز ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ انسانیت کے قتل عام کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس طرح کے ارادے ایران کو مٹا سکتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا