English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا نے ہواوے پر عائد کردہ پابندیوں میں عبوری نرمی کر دی

share with us

 نیویارک:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی محکمہ تجارت نے چینی کمپنی ہواوے پرعائد کردہ پابندیوں میں نوے دن کی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کمپنی کو اب یہ اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ امریکی ساختہ مال خرید سکتی ہے۔ دوسری جانب اسی چینی ٹیلی کوم کمپنی اور انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے واشنگٹن حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے تناظر میں اپنے باہمی معاملات حل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ہواوے کے بانی رین ژینگ فائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ادارے امریکی پابندیوں کے بعد کی صورت حال سے عملی طور پر نمٹنے کی کوشش میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا