English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرائسٹ چرچ مساجد کے حملہ آور پر دہشت گردی کی فرد جرم  آسٹریلوی شہری پر بھی عائد

share with us

 کرائسٹ چرچ:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)نیوزی لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملہ کرنے والے آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ یہ الزام ملک میں انسداد دہشت گری سے متعلق قانون سازی کے بعد عائد کیا گیا۔ ٹیرینٹ نے رواں برس مارچ میں کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کر کے اکاون نمازیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ملزم پر اب تک اکاون افراد کے قتل اور چالیس افراد کو قتل کرنے کی کوشش کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت جون میں ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا