English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ بحری جہاز پر امریکی قبضے کے خلاف اقدام کرے، شمالی کوریا

share with us


 نیویارک:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع) شمالی کوریا نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ اس کے ایک مال بردار بحری جہاز پر امریکی قبضے کے خلاف عملی اقدامات کرے۔ شمالی کوریا نے امریکا کو ایک بدمعاش ریاست بھی قرار دیا ہے۔ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے اقدامات کریں، جن سے جزیرہ نما کوریا پر استحکام آ سکے۔ یہ باتیں شمالی کوریا کے اقوام متحدہ میں سفیر نے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں لکھی ہیں۔ اس خط میں کمیونسٹ کوریا کے سفیر نے اپنے ملک کے ایک مال بردار بحری جہاز پر امریکی قبضے کو جارحانہ اور غیر قانونی فعل بھی قرار دیا۔ شمالی کوریائی سفیر نے اس امریکی اقدام کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی بھی قرار دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا