English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی ملیشیا نے سویلین علاقے کو ڈرون سے نشانہ بنایا، سعودی اتحاد

share with us

 ریاض:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ یمنی باغیوں کی حوثی ملیشیا نے ایک ڈرون سے نجران میں واقع ایک سویلین مقام کو نشانہ بنایا ہے۔ قبل ازیں اس ایران نواز ملیشیا کے نشریاتی ادارے نے بتایا تھا کہ ایک ڈرون حملے میں نجران میں واقع سعودی اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ہتھیاروں کے اس ڈپو میں آگ لگ گئی تھی۔ سعودی عرب نے اس حملے میں کسی ممکنہ جانی نقصان کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ قبل ازیں پیر بیس مئی کو حوثی باغیوں نے اس سعوی الزام کی تردید کی تھی کہ انہوں نے مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس شہر مکہ کی جانب کوئی بیلسٹک میزائل داغا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا