English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈانی فوجی حکومت اور مظاہرین کے نمائندوں کے مابین مذاکرات ناکام

share with us


مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ یہ بنی کہ حکومت کس کی نگرانی میں قائم ہونا چاہیے


 خرطوم:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک سوڈان کی فوجی حکومت اور جمہوریت نواز مظاہرین کے نمائندوں کے مابین مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ فریقین اس مرتبہ بھی کسی سمجھوتے کو حتمی شکل دینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ یہ بنی کہ حکومت کس کی نگرانی میں قائم ہونا چاہیے۔ فوج مصر ہے کہ نئی حکومت کی قیادت کوئی فوجی کرے جب کہ مظاہرین کے نمائندے کسی سول رہنما کو حکومتی سربراہ بنانا چاہتے ہیں۔ مذاکرات کا یہ دور بیس مئی کی شام خرطوم کے صدارتی محل میں شروع ہوا تھا۔ مظاہرین کی نمائندگی اتحاد برائے تبدیلی اور آزادی کر رہا ہے۔ اس اتحاد کے سربراہ کے مطابق ملکی فوجی کونسل بااختیار سول ملٹری کونسل کی سربراہی کی خواہش مند ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا