English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشی صدارتی الیکشن میں ایک بار پھر ویدودو کامیاب

share with us


 جکارتہ:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا کے موجودہ صدر جوکو ویدودو کو گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ جنرل الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ویدودو کو 55.5 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ ان کے حریف امیدوار پرابووا سوبیانتو کو 44.5 فیصد ووٹ ملے۔ سوبیانتو نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویدودو حکومت دھاندلی کی مرتکب ہوئی اور وہ نتائج کو دستوری عدالت میں چیلنج کریں گے۔ دوسری جانب انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے ادارے الیکشن سپروائزری ایجنسی نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران پرابووا سوبیانتو نے منظم اور وسیع پیمانے پر دھاندلی کا جو الزام عائد کیا ہے، وہ بے بنیاد ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا