English   /   Kannada   /   Nawayathi

 فرانس، ایک دہائی سے مشینوں کی مدد سے زندہ شخص کو موت دینے کا فیصلہ

share with us

پیرس:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)فرانس میں ڈاکٹروں نے ایک دہائی سے بے ہوش مفلوج شخص کو ’لائف سپورٹ‘ مشینوں پر سے ہٹانا شروع کر دیا،جن کی مدد سے انہیں زندہ رکھا جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ وانسوں لومبیغ 2008 ء  میں ایک کار حادثے کے بعد دماغ پر گہری چوٹ آنے کی وجہ سے مفلوج ہوگیا تھا اور اس کے بعد سے وہ کومہ میں ہیں اور انہیں مشینوں کی مدد سے زندہ رکھا جا رہا ہے۔لومبیع کومشینوں سے ہٹانے کے معاملے نے نہ صرف ان کے خاندان کو تقسیم کیا ہے بلکہ اختتام ہفتہ کو ہونے والے یورپین پارلیمنٹ کے الیکشن سے پہلے سیاسی کشیدگی کا سبب بھی بن گیا ہے۔لومبیع کے والدین انہیں مشینوں پرزندہ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ ان کی بیوی اور پانچ بچوں کا خیال ہے کہ لومبیع کیلئے زیادہ مناسب یہ ہے کہ انہیں آرام سے مرنے دیا جائے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا