English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے بھی تیارڈونلڈ ٹرمپ

share with us


تہران کیساتھ مذاکرات کیلئے بھی تیار‘ کسی بھی اقدام کا بھر پور جوا ب دیں گے:بیان


واشنگٹن:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہے کہ  ایران کا امریکا کیخلاف کارروائی کی تیاری کا کوئی اشارہ نہیں ملا‘تہران کیساتھ مذاکرات کیلئے بھی تیار  ہیں  لیکن  کسی بھی اقدام کا بھر پور جوا ب دیں گے۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ ایران مغربی ایشیا میں امریکی مفادات کیخلاف کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پریس پول کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ کچھ ہوا ہے یا ہوگا لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا جواب دیا جائیگا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران معاہدے کے لئے ہاتھ بڑھائے گا تو وہ ان کیساتھ مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکا ایران کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی عروج پر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا