English   /   Kannada   /   Nawayathi

  ایران کا کم افزودہ یورنیم کی پیداوار میں 4گنا اضافے کا اعلان

share with us

تہران:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع) ایران نے کم افزودہ یورنیم کی پیداوار میں 4گنا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق تہران نے کم افزودہ یورنیم کی پیدوار میں 4گنااضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے،یورنیم کی اس پیداوار کو نطنز جوہری پلانٹ پر ممکن بنایا جائیگا۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب ایک ہفتہ قبل ہی تہران حکومت نے عالمی جوہری معاہدے کی کچھ ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران کو 300کلوگرام تک کم افزودہ یورنیم کی تیاری کی اجازت فراہم کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا