English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج ۲۰۱۹ آخری قسط جمع کرنے کی تاریخ کا اعلان ،

share with us

بہار:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)سفر حج کے آخری قسط جمع کرانے کااعلان ہوچکا ہے۔ عزیزیہ کٹیگری کے لئے بغیر قربانی 80 ہزار آٹھ سو روپیے اور گرین کٹیگری کے لئے ایک لاکھ 70 ہزار 8 سو50 روپیئے عازمین حج کو جمع کرانے ہونگے ۔ قربانی کے لئے الگ سے9 ہزار 1 سو50 روپیئے کی رقم مزید عازمین حج کو جمع کرانا ہے۔ بہار حج کمیٹی کے چیئرمین نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آخری وقت میں عازمین حج سے زیادہ پیسے وصول کئے جارہے ہیں جن سے عازمین میں ناراضگی ہے۔ واضح رہیکہ بہار سے عازمین حج کا پہلا قافلہ چار جولائی کو روانہ ہوگا۔

بہار حج کمیٹی کے مطابق آخری قسط میں چوبیس ہزار سے زیادہ کی رقم عازمین حج کو مزید ادا کرنا پڑسکتا ہے۔ مسلسل چار سالوں سے حج مہنگا ہورہا ہے ۔ جبکہ حکومت حج کے سستا ہونے کا دعویٰ کرتی رہی ہے۔ 2016 میں گرین کٹگیری میں دو لاکھ سترہ ہزار ایک سو پچاس روپیئے اور عزیزیہ میں ایک لاکھ انیس ہزار چار سو دس روپیے لگے تھے۔ 2017 میں گرین کٹگیری میں دو لاکھ38 ہزار چار سو اور عزیزیہ میں دو لاکھ تیرہ ہزار روپیے عازمین کو دینے پڑے تھے۔ 2018 میں یہ بڑھ کر گرین کٹگیری میں دو لاکھ 95 ہزار دو سو آٹھ روپئے اور عزیزیہ میں دو لاکھ 68 ہزار نو 66 روپیے ہوگیا۔ گزشتہ سال کے عمل کو حکومت نے اس بار بھی دہرایا اور گرین کٹگیری میں تین لاکھ 21 ہزار 550 اور عزیزیہ میں دو لاکھ 92 ہزار سات سو 58 روپیے کردیاگیا ہے۔

اس صورتحال پربہارحج کمیٹی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وہیں جمیعت علماء بہار کے مطابق ایک سازش کے تحت عازمین حج کو پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جمعیت علماء کے مطابق ایک طرف حکومت اور خاص کر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کہتے ہیں کہ حج سستا ہورہا ہے اور دوسری طرف ہر سال حج کو مہنگا کیا جارہا ہے۔ آخری وقت میں پیسےبڑھنا اسکی کی ایک کڑی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا