English   /   Kannada   /   Nawayathi

ای وی ایم معاملہ میں ایک اور بار الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا اپوزیشن

share with us

حیدرآباد:21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)اے پی کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ غیر بی جے پی جماعتیں پہلے وی وی پیاٹس کی گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو دفتر الیکشن کمیشن کے روبرو دھرنادیں گی۔

چندرا بابو نائیڈو نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو متنازعہ بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر منگل کی شام دہلی روانہ ہوں گے تاکہ بی جے پی کے متبادل محاذ کے قیام کے لئے ان کی کوششوں کو جاری رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ وی وی پیاٹس کی گنتی سے متعلق ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ تعداد میں وی وی پیاٹس کی گنتی کی جائے۔

نائیڈو نے اپنی بات میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ ریاست میں صد فیصد تلگودیشم حکومت بنائے گی۔انہوں نے پارٹی کے لیڈران کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں عوام کو الجھن میں مبتلا کرناچاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں دوسری مرتبہ حکومت بنانے سے تلگودیشم کوکوئی بھی نہیں روک سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی 18تا20لوک سبھانشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

چندرا بابو نائیڈو نے یقین ظاہر کیا کہ تلگودیشم کو 110اسمبلی کی نشستیں حاصل ہوں گی اور یہ تعداد 120تا130بھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے ووٹوں کی گنتی کے عمل کے تعلق سے کہاکہ 22مئی کو اس تعلق سے تربیتی پروگرام منعقد کیاجائے گا۔انہوں نے الزا م لگایا کہ مودی ہرکسی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا