English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابات ختم ہوتے ہی مسلسل دوسرے روز بھی بڑھی پٹرول ڈیزل کی قیمتیں

share with us

نئی دہلی :21مئی2019(فکروخبر/ذرائع)لوک سبھا الیکشن ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں آگ لگ گئی ہے۔ منگل کو لگاتار دوسرے دن پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ منگل کو پٹرول کی قیمت میں 5 پیسے تو ڈیزل کی قیمت میں 9 پیسہ فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 71.17 روپے ہو گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 66.20 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ ممبئی میں 5 پیسے کے اضافہ کے بعد پٹرول 76.78 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں پٹرول 5 پیسے کے اضافہ کے بعد 73.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ چنئی میں 5 پیسے کے اضافے کے بعد پٹرول 73.87 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔

ڈیزل کی بات کریں تو دہلی میں 9 پیسے کے اضافہ کے بعد 66.20 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے اور ممبئی میں 69.36 روپے مل رہا ہے۔ کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت آج 67.96 روپے فی لیٹر اور چنئی میں 69.97 روپے فی لیٹر ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز پٹرول دہلی اور ممبئی میں 9 پیسے جب کہ کولکاتا میں 8 پیسے اور چنئی میں 10 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ ڈیزل کی قیمت دہلی اور کولکاتا میں 15 پیسے جب کہ ممبئی اور چنئی میں 16 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی

ایسے ماحول میں سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے الیکشن ختم ہونے کا انتظار کیا جا رہا تھا! کیونکہ الیکشن ختم ہونے کے بعد لگاتار دوسرے دن تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب الیکشن ہو رہے ہوں تو تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں اور پھر الیکشن ختم ہوتے ہی لگاتار کئی دنوں تک اضافے کیے گئے۔

اس سے قبل پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی تیل کمپنیوں نے تیل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کیا تھا۔ جب الیکشن ہو رہے تھے تو 18 اکتوبر سے پٹرول کی قیمت لگاتار گھٹتی رہی یا پھر ٹھہری رہی۔ لیکن 11 دسمبر کو نتائج برآمد ہونے کے بعد تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ درج کیا گیا۔

ایسا ہی کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران بھی دیکھنے کو ملا تھا۔ جب اسمبلی انتخابات سے 19 دن پہلے تک قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی لیکن جیسے ہی الیکشن کا عمل ختم ہوا، تیل کی قیمتوں میں کئی دنوں تک اضافہ کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا