English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : کڈونے کٹے ڈیم کی صفائی جاری،جے سی بی کے ذریعہ کیچڑ نکالا گیا

share with us

بھٹکل 20/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  کڈونا کٹے ڈیم میں پانی کی قلت کے بعد شہر میں پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ تقریباً ہر محلہ میں پانی بذریعہ ٹینکر اور رکشہ کے پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن سمیت شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹرس اس کام کا بیڑا اپنے ذمہ لیے ہوئے ہیں۔ کڈونا کٹے ڈیم میں پانی کی قلت کا ایک اہم وجہ وہاں موجود کیچڑ کو بتایا جارہا ہے جس کی صفائی کی طرف کئی اخباروں نے توجہ دلائی تھی لیکن اس جانب توجہ نہ دینے کی وجہ سے یہ مسئلہ حل ہونے سے رہ گیا تھا۔ آج بلدیہ افسران نے پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے ڈیم کی صفائی کرنے کی کوشش کی۔ جے ڈی بی کی مدد سے وہاں موجود کیچڑ نکال کر ڈیم پاک وصاف کرکے پانی کی مقدار بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جے ڈی سی کے ذریعہ وہاں کے کیچڑ کی صفائی کے بعد پانی کی مقدار بڑھنے کی امکانات کا اظہار کیا جارہا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ افسران کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم پانی کا اہم مسئلہ حل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا