English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز رفتار کار راہگیر سے ٹکراگئی، چھیانوے سالہ ضعیف ہلاک 

share with us

منگلورو 20/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) تیز رفتار کار کے راہگیر سے ٹکرانے کے نتیجہ میں راکیا مولیا (96) کی موت واقع ہونے کی واردات کل ہیلا انگڈی میں پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ عمر رسیدہ شخص اپنے گھر کے قریب اہم شاہراہ 66 کراس کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار اس سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ زمین پر آرہا اور انہیں سخت چوٹیں پہنچیں۔ مقامی لوگوں نے انہیں قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق کئی مرتبہ کا دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ عمر رسیدہ شخص کسان تھا اور سڑک کی دوسری جانب سے واقع اراضی کی دیکھ بھال کے لیے روزانہ وہاں جایا کرتا تھا۔ مہارت کی وجہ سے راکیا مولیا کو کئی مقامی اور بیرونی اداروں کی جانب سے ایوراڈ بھی مل چکے تھے۔ سٹی نارتھ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا