English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور میں پانی کے مسائل حل کرنے کی طرف پہل جاری :  یوٹی قادر 

share with us

منگلورو 20/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  شہر میں پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اس جانب قدم بڑھائے ہیں۔ آج جنوبی کنیرا کے انچارج منسٹر یوٹی قادر نے کہا کہ شہر میں عوام کو ہورہے پانی کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لیے ہماری کوشش جاری ہے۔ منگلور سٹی کارپوریشن کی جانب سے پندرہ ٹینکروں کے ذریعہ پانی فراہم کیا جارہا ہے۔، اسی طرح اب تک چودہ کنوؤں کی صفائی کرکے اسے قابلِ استعمال بنایا جاچکا ہے اور انیس بورویل کھودنے کا بھی منصوبہ بنایا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے خصوصی میٹنگ کے بعد ہم مزید بور ویل کھودنے والے ہیں۔ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام دھرمستھلا میں بھی پانی کی قلت ہے جس کو دور کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یوٹی قادر نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ اس کے لیے تمام تر انتظامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ استعمال کرنے کے لیے سمندر کے پانی کو قابلِ استعمال بنانے اسی طرح جھیلوں کی بحالی کے لیے بھی غوروخوض کرنے والے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا