English   /   Kannada   /   Nawayathi

صفا بیت المال کے تحت پچاس لاکھ روپئے مالیتی رمضان راشن مستحق روزہ دارخاندانوں میں تقسیم

share with us

مالداروں کے دلوں میں غریبوں کے حق میں درد مندی کی ضرورت 
صفا بیت المال کے تحت پچاس لاکھ روپئے مالیتی رمضان راشن مستحق روزہ دارخاندانوں تک پہنچادیا گیا 


حیدرآباد :20مئی2019(فکروخبر/پریس ریلیز)حیدرآباد جیسے معروف تہذیبی و مرکزی شہر میں سینکڑوں ایسے سلم علاقے موجود ہیں جہا ں غربت کی نچلی سطح پر ہزاروں لوگ زندگی بسر کر رہے ہیں جن کے تئیں مالداروں میں درد مندی کی ضرورت ہے، صفابیت المال انڈیا نے ایسے پسماندہ افراد اور معاشی کمزوری کا شکار افراد کا جائزہ لیا اور آج سے 12 سال قبل غریب روزہ داروں میں رمضان راشن تقسیم کا آغاز کیا اور یہ سلسلہ بڑھتا گیا اس سال حیدرآباد کے 60 سے زائد غریب محلوں کے ڈھائی ہزار غریب روزہ دار خاندانوں میں پوری تحقیق و تفتیش کے بعد، اس سال مندرجہ ذیل تواریخ میں مندرجہ ذیل علاقوں کے غریب و مستحق افراد میں حافظ سید شکیل الرحمن کی نگرانی میں پچاس لاکھ رپئے مالیتی رمضان راشن ڈھائی ہزار مستحق روزہ دارخاندانوں تک پہنچادیا گیا، مولانا غیاث احمد رشادی نے اپنے صحافتی بیان میں اس بات کااظہار کیا کہ مالداروں کے دلوں میں غریبوں کے حق میں درد مندی کی ضرورت ہے،یکم مئی بروز چہارشنبہ بمقام کوہِ نور فنکشن ہال، بابا نگر میں بابا نگر زون کے مختلف محلوں پھسل بنڈہ، مدرسہ بحرالعلوم سی بلاک بابا نگر، ریاست نگر، معین باغ،فلک نما، تیگل کنٹہ، وٹے پلی، غازی ملت کالونی، بنڈلہ گوڑہ، ہاشم آباد، غوث نگر، شاہین نگر، جل پلی، پہاڑی شریف  ،اور  ۲/مئی کو آر آر گارڈن فنکشن ہال سعیدآبادکے مختلف محلوں آسمان گڑہ، تالاب کٹہ، جمال کالونی معین باغ، رین بازار،مادنہ پیٹ، سرو نگر، چندرا نگر یاقوت پورہ،چھاؤنی یاقوت پورہ، اپو گڑہ، پھول باغ، پدما نگر ملک پیٹ، مسجد مصطفے این ٹی آر نگر، اشاعت العلوم این ٹی آر نگر، احمد نگرعنبر پیٹ، اکبر باغ ملک پیٹ خواجہ باغ سعید آباداور آر آر فنکشن ہال سعید آبادبی بلاک کالونی میں،اور ۳/ مئی کو کلاسک گارڈن اتاپور رنگ روڈ میں فرسٹ لانسر، حکیم پیٹ، ودیا نگر، جھرہ ٹپا چبوترہ،مغل نگر رنگ روڈ، اتا پورپلر نمبر 123 ریشم باغ گولکنڈہ،کمپنی باغ گولکنڈہ، مہدی پٹنم، چنتل بستی اور ۴/ مئی کو کشن باغ مسجد اشرف کریم میں اس زون کے مستحق روزہ دار خاندانوں میں رمضان راشن کی تقسیم عمل میں آئی،اس موقع پر نائب صدر صفامفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی صاب، مولانا مصدق القاسمی صاحب سکریٹری،مفتی فیاض صاحب کے خطابات ہوئے اور مرکزی صدر صفا بیت المال بھی موجود تھے اس کے علاوہ، سید شکیل الرحمن اآفس انچارج،اعظم علی صاحب،سید محمود،حافظ صابر حافظ مبشر خان وتمام کارکنان نے تعاون کیا،وا ضح ہو کہ صفا بیت المال کا طریقہ کار یہ ہے کہ سروے کے ذریعہ غریب محلوں میں پہنچنا اور مستحقین کو تلاش کرکے سر وے کے بعد ان میں سفید کارڈ جاری کیا جا تا ہے اور وہاں کے کسی ذمہ دار عالم کے ذریعہ ان میں ٹوکنس تقسیم کیا جاتا ہے  صفا بیت المال کے جمیع ٹرسٹیان نے تمام رفاہی خدمات میں تعاون کی اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے 9394419821

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا