English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایگزٹ پول میں مودی لہر تو شیئر بازار میں بھی خوشی کی لہر

share with us

نئی دہلی  :20مئی2019(فکروخبر/ذرائع)ایگزٹ پول کے رجحانات کے پیش نظر شیئر بازار میں آج صبح مارکیٹ کے شروع ہوتے ہی سنسکس میں 900 پوائنٹز کا اچھال دیکھا گیا۔واضح رہے کہ اتوار کو لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کی پولنگ کے بعد مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے ایگزٹ پولس کیے گئے جس میں این ڈی اے کے دوبارہ برسراقتدار آنے کی قیاس آرائیاں پیش کی ہیں۔

آج شہیر بازار کا 900 پوائنٹز کے اچھال کے ساتھ آغاز ہوا جبکہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر 79 پیسے مضبوط رہی۔سنسکس 1.81 فیصد اضافہ سے 38618.40 پر پہنچ گیا، جبکہ نشینل سٹاک ایکسچینج میں 1.78 فیصد اضافہ کے ساتھ 11610.20 پر رہا۔

آج بازار میں ماروتی، ایل اینڈ ٹی، ایس بی آئی، آئی سی آئی سی آئی بنک، ریلائنس، ایم اینڈ ایم، انڈس لینڈ بنک، ایکسس بنک، یس بنک، ودنتا کے شیئرز میں اچھال دیکھا گیا۔وہیں بجاج آٹو، انفوسس اور ایچ سی ایل کے شیئرز میں گراوٹ رہی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا