English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایگزٹ پول:ایک بار پھر مودی سرکار : اپوزیشن نے ایگزٹ پول کے رجحانات کو کیا مسترد

share with us

نئی دہلی :20مئی2019(فکروخبر/ذرائع)اتوار کو آخری مرحلہ کی پولنگ مکمل ہوتے ہی نیوز چینلوں میں انتخابی سرویز کی باڑھ آگئی ، جن میں مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی پیش گوئی کی گئی چند ایک ایکزٹ پول نے حیرت انگیز طور پر بی جے پی کو ۳۰۰ سیٹیں ملنے اور بی جے پی کے اپنے دم پر واضح اکثریت حاصل کرلینے کی بھی پیشگوئی کی ہے ،بہرحال ان انتخابی سرویز کے نتائج کے برخلاف اپوزشن اب بھی پر امید ہے کہ ۲۳ مئی کو حقیقی نتائج کچھ ا ور ہوں گے اور بی جے پی کی قیادت والا این ڈی اے واضح اکثریت حاصل نہیں کر پائے گا ، ایسی صورت میں وہ مودی کو اقتدار سے دور رکھنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی اپنی کوشش میں اتوار کوبھی مصروف رہا ،

چندربابو نائیڈو اتوار کو لکھنو سے لوٹ کر پھر دہلی پہونچے جہاں انہوں نے راہل گاندھی ،سونیا شردپوار ، اور دیگر لیڈروں سے دوبارہ ملاقاتیں کیں ، ان ملاقاتوں کے بعد ایک اہم پیش رفت یہ ہوئی کہ مایاوتی پیر کو سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے ملاقات کریں گی ، یہ ملاقات بی جے پی کے خلاف ایک عظیم اتحاد کی جانب پیش رفت کے طورپر دیکھی جا رہی ہے ،مایاوتی کی سونیا اور راہل گاندھی سے ملاقات اس لئے بھی اہم ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ا نہون نے کانگریس کو کئی مرتبہ اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ،اس کے علاقہ ذرائع کے مطابق یوپی کے مہاگٹھ بندھن میں کانگریس کو شامل نہ ہونے کی وجہ بھی مایاوتی کی مخالفت تھی

۲۳ مئی کو انتخابی نتائج کے اعلان کے دن سونیا گاندھی کے ذریعہ منعقدکی گئی اپوزیشن کی میٹنگ سے قبل مایاوتی اور کانگریس اعلی کمان کی اس میٹنگ سے اپوزیشن اتحاد کو تقویت ملنے کی قوی امیدیں ہیں

چندربابو نائیڈو نے سونیا راہل ، شرد پوار کے علاقہ سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری سے بھی ملاقات کرکے اتحاد کے امکانات پر غور وخوض کیا ، چندربابو نائیڈو اس بات کے لے کوشاں ہیں کہ بی جے پی کی اقتدار سے رورکھنے کے لئے ان تمام پارٹیون کو ایک پلیٹ فارم پر لے آئے جو ازعفرانی پارٹی کے قیادت والے قومی اتھاد این ڈی اے کا حصہ نہیں ہیں

انڈیا نیوز / پول اسٹریٹ کے مطابق این ڈی اے کو 298، یو پی اے کو 118 اور دیگر پارٹیوں کو 126 سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے۔


سی ووٹر / ریپللک کا اندازہ ہے کہ این ڈی اے کو 287، یو پی اے کو 128، اور دیگر کو 127 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

ریپبلک / جن کی بات اور نیوز نیشن کا ایکزٹ پول بھی سی ووٹر سے ملتا جلتا ہی ہے

ٹائمز ناؤ / وی ایم آر کے مطابق این ڈی اے کو 306، یو پی اے کو 132 اور دیگر کو 104 سیٹوں پر کامیابی ملنے کے آثار ہیں۔

نیوز نیشن کے مطابق این ڈی اے کو 282 سے 290، یو پی اے کو 118 سے 126 اور دیگر کو 130 سے 136 سیٹوں کی امید ہے۔

دیگر سروے ایجنسیز کے مطابق این ڈی اے کو 305، یو پی اے کو 124، دیگر کو 113 سیٹیں تک مل سکتی ہیں۔

یہاں اس بات کا ذکر کرنا بے حد ضروری ہے کہ یہ محض ایک اندازہ ہے اور پولنگ کر کے پولنگ بوتھ سے واپس آرہے ووٹرز سے کی گئی بات چیت پر ہی اس پورے سروے کا دارومدار ہے۔ یہ اکثر و بیشتر غلط ثابت ہو رہے ہیں۔ یہ محض چند لوگوں کی آرا بھی کہی جاتی ہے اس لیے نتائج کے اعلان تک اس پر کلی اعتماد کسی بھی صورت میں مناسب نہیں ہوگا۔ اسی بھروسے مند نہیں مانا جاسکتا ہے۔ نتائج بعینہ یہی ہوں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا