English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں فوجی گاڑی کو ہدف بنانے والے فضائی حملہ پر امریکہ کی معذرت

share with us

کرکوک:19مئی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے گذشتہ ماہ عراق کے شمالی علاقے کرکوک میں غلطی سے ایک فوجی گاڑی کو ہدف بنانے والے فضائی حملے کی وجہ سے بغداد انتظامیہ سے معذرت طلب کی ہے۔

عراق کی وزارت داخلہ سے منسلک وفاقی پولیس کمانڈ آفس سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق عراق میں امریکی چارج ڈی افئیر جوئے ہُڈ نے دارالحکومت بغداد میں وفاقی پولیس کمانڈ آفس کا دورہ کیا۔

ہُڈ نے 24 اپریل کو کئے گئے اور ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے حملے کی وجہ سے امریکی انتظامیہ کی معذرت اور تعزیتی پیغام وفاقی پولیس کمانڈ آفس تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ کولیشن فورسز کے دائرہ کار میں امریکی طیاروں نے 24 اپریل کو غلطی سے کرکوک میں وفاقی پولیس کمانڈ آفس کی ایک فوجی گاڑی  کو نشانہ بنایا  تھا۔

حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا