English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق اور شام کے درمیان پروازوں کی بحالی التوا کا شکار

share with us

دمشق:19مئی2019(فکروخبر/ذرائع)دمشق حکومت نے عراقی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ فی الحال شام کے لیے پروازیں شروع نہ کرے۔ سات برس کے تعطل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کا آغاز ہونے والا تھا تاہم دمشق حکومت کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی کو فی الحال معطل رکھنے کا فیصلہ ’انتظامی‘ وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔ جمعرات کے روز عراق کی قومی فضائی کمپنی عراقی ایئرویز نے کہا تھا کہ شام میں سات برس تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کی وجہ سے منسوخ پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ شامی حکومت کے مطابق کچھ انتظامی مسائل حل کرنے کے بعد پروزوں کی بحالی کا اعلان کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا