English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظاہرین شریعہ کے معاملے پر خاموش کیوں؟ سوڈانی علماء

share with us

خرطوم :19مئی2019(فکروخبر/ذرائع)سوڈانی مذہبی تحریکوں نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت مخالف مظاہرین کی جانب سے طے کردہ روڈ میپ میں ’شریعہ‘ کا مطالبہ نہ رکھے جانے پر ریلی نکالیں گے۔ سوڈانی مظاہرین ملک میں سویلین حکم رانی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ 20 مختلف اسلامی تنظیموں کے اتحاد کے سربراہ الطیب مصطفیٰ نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے ملک میں شریعت کے نفاذ کے مطالبے کو نظرانداز کرنا ان کی اس ریلی کی وجہ ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ جمہوریت کے حامی مظاہرین کے بڑے احتجاج ہی کی وجہ سے ملک پر ایک طویل عرصے تک حکم رانی کرنے والے عمر البشیر کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا، تاہم ان کی برطرفی کے بعد فوج کی ایک کونسل نے ملکی اقتدار عبوری طور پر اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا