English   /   Kannada   /   Nawayathi

میں ایران سے جنگ کا حامی نہیں : ٹرمپ نے جنگ کا امکان مسترد کر دیا

share with us

واشنگٹن:19مئی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے حامی نہیں ہیں اور یہ بات انہوں نے خود پنٹاگن سے کہی ہے۔

ممتاز روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ نے قائم مقام وزیرِ دفاع پیٹرک شیناہین سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

اخبار کے مطابق وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کے روز عمان کے صدر کو فون بھی کیا تھا۔ عمان ماضی میں ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق بدھ کے روز صبح ہونے والی میٹنگ میں ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کرکے اپنی انتظامیہ میں ایران مخالف اپنے مشیروں کو پیغام دیا کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی مہم میں اتنا آگے نہیں جانا چاہتے کہ وہ دونوں ممالک میں کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آجائیں۔

دوسری ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے بھی کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے ان دنوں کشیدگی میں ضرور اضافہ ہوا ہے مگر ان کے درمیان جنگ کا امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تہران جنگ نہیں چاہتا اور انھوں نے اس طرف اشارہ دیا کہ امریکی یہ نہیں سوچتے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کر سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا