English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریا کا نیا بحران، عوامیت پسند نائب چانسلر کی متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

share with us

ویانا:18مئی2019(فکروخبر/ذرائع)آسٹریا میں حزب اختلاف کی جماعتیں ایک متنازعہ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد نائب چانسلر ہائنز کرسٹیان اشٹراخے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مطابق یہ ملک کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ یہ ویڈیو 2017ء کے پارلیمان انتخابات سے قبل کی ہے، جس میں اشٹراخے روسی حکومت کے کسی اہم عہدیدار کی رشتہ دار کو انتخابی عمل میں تعاون کے بدلے منافع بخش کاروباری معاہدوں کی پیشکش کر رہے ہیں۔ کرسٹیان اشٹراخے کا تعلق عوامیت پسند فریڈم پارٹی (ایف پی او) سے ہے۔ ایف پی او کے مطابق یہ ویڈیو غیر قانونی طریقے سے ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا