English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان کو مذاکرات کے اخراجات دینے سے متعلق ٹرمپ کی درخواست مسترد

share with us

واشنگٹن:18مئی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طالبان کو مذاکرات کے اخراجات دینے کی درخواست قانون سازی سے متعلق کمیٹی نے مسترد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان پر مہربان ہوتے ہوئے نوید سنائی تھی کہ وہ امن مذاکرات کے لیے آنے جانے اور کھانے پینے کے اخراجات دینے کے خواہش مند ہیں لیکن قانون سازی سے متعلق کمیٹی نے درخواست مسترد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ طالبان کو حالیہ مذاکرات میں شرکت کرنے پر آنے والے سفری اخراجات واپس کرنا چاہتی ہے۔

امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ ان اخراجات میں کھانا پینا، رہائش اور آمدورفت کے خرچے شامل تھے، امریکی کانگریس کی کمیٹی نے درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ وہ شدت پسندوں کے اخراجات نہیں اٹھائے گی۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت اور طالبان کے درمیان اکتوبر سے اب تک دوحہ میں مذاکرات کے چھ دور ہوئے ہیں جن کا مقصد امریکا کو افغانستان سے محفوظ انخلا فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات آخری لمحات میں منسوخ ہوگئے تھے، ترجمان افغان صدارتی محل نے مذاکرات کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات افغان وفد پر قطری حکومت کے اعتراض پر منسوخ ہوئے۔

خیال رہے طالبان نے مذاکرات کے لئے افغان حکومت کے 250 رکنی وفد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا یہ کانفرنس ہے شادی کی تقریب یا دعوت نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا