English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک

share with us

بیجنگ:18مئی2019(فکروخبر/ذرائع) چین کے شہر شنگھائی میں زیرتعمیر عمارت گرگئی جس کی وجہ سے تعمیراتی کام کرنے والے 10 مزدور ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئی، حادثے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔وزارت قومی ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ عمارت کی ترئین و آرائش کا کام کررہا تھا کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں مشرقی چین کے علاقے ین چینگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے واقعے میں 47 افراد ہلاک اور 600 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 8 جون 2018ن کو چین کے لیاؤننگ صوبے میں لوہے کی کان کے دروازے کے قریب بارود سے بھرا ٹرک پھٹنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 زخمی ہوگئے تھے۔

چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ اورجس کان میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں سے سالانہ 60,000 ٹن کوئلہ نکالا جا سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا