English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا خوراک کی شدید قلت کا شکار ہوگیا

share with us

پیانگ یانگ:16مئی2019(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا میں بارش نہ ہونے اور عالمی اقتصادی پابندیوں کے باعث خوراک کی شدید قلت ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا میں گذشتہ 5 مہینوں کے دوران اوسطاً 2.1 انچ بارش ہوئی، جس سے ملک میں خوراک کا مزید بحران پیدا ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا پر امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد ہیں، جو ملک میں خوراک کی کمی کی ایک وجہ بن رہی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے حالیہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا کے دس ملین شہریوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

شمالی کوریا میں غیرموزوں موسمی صورت حال کے باعث 2015 میں خوراک کی پیداوار میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی تھی، جس سے ملک کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے مذکورہ سال میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ملک میں چاول کی پیداوار کے علاقے گزشتہ 100 سال کی بدترین خشک سالی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب شمالی کوریائی حکام نے اشیائے خوردنوش کی قلت کا ذمہ دار خراب موسم اور بین الاقوامی برداری کی جانب سے نافذ کردہ پابندیوں کو ٹھہرایا ہے۔

اقوام متحدہ نے رواں سال فروری میں ہی شمالی کوریا کو متنبہ کیا تھا کہ رواں برس کے دوران اسے 1.4 ملین ٹن خوراک کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارے نے اس کی وجہ شدید سیلاب اور بلند درجہ حرارت بتائی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا