English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودیہ اور امارات کا یمن میں اساتذہ کی بحالی کیلئے 70 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

share with us

صنعاء :16مئی2019(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب اور یو اے ای نے مشترکہ طور پریمن میں اساتذہ کی بحالی کے پروگرام کے لیے 70 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائی اور اساتذہ کی دیگر ضروریات پرصرف کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور امارات کی طرف سے یمن میں تعلیمی اور تدریسی عمل کے تسلسل کے لیے اساتذہ کی مالی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمن میں اساتذہ کی بہبود اور تعلیمی عمل جاری رکھنے میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی طرف سے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپروائزر اور شاہی دیوان کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ، متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور عالمی تعاون کے معاون خصوصی سلطان محمد الشامسی اور خلیجی ملکوں میں یونیسیف کے مندوب الطیب آدم نے یمن میں اساتذہ کی بہبود کے پروگرام پر دستخط کیے۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت یمنی اساتذہ اور تعلیمی شعبے سے منسلک دیگرملازمین کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی طرف سے 35 اور امارات کی طرف سے بھی 35 ملین ڈالر کی نقد امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس پروگرام سے یمن کی اب، دارالحکومت سیکرٹریٹ، البیضاء، حجتہ،ذمار، صعدہ، عمران، المحویت اور ریمہ شہروں میں ایک لاکھ 36 ہزار 799 افراد مستفید ہوں گے۔

اس موقع پر یونیسیف کے عہدیدار الطیب آدم نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے یمن میں اساتذہ کی بہبود کے لیے خطیررقم منظورکرنے پردونوں ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ رقم سے یمن کے ایک لاکھ 30 ہزار اساتذہ کو ماہانہ تنخواہیں دی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ امدادی پروگرام سے 37 لاکھ یمنی طلباء کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا