English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر ملکی ٹیلی کام کمپنیاں خطرہ قرار، امریکی صدر نے قومی ایمرجنسی نافذ کردی

share with us

واشنگٹن:16مئی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کوغیر ملکی ٹیلی کام حریف کمپنیوں سے بچانے کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی حریف ٹیلی کام کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیاہے، غیر ملکی ٹیلی کام کمپنیوں کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری جانب ایگزیکٹو آرڈر میں کسی کمپنی کا نام نہیں لیا گیا تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ قدم خاص طور پر چینی ٹیلی کام کمپنی کے حوالے سے اٹھایا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایگزیکٹو آرڈر کامرس سیکریٹری کو ایسے ٹرانزیکشنز روکنے کا اختیار دیتا ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا