English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو ایرپورٹ پر 34.75مالیت کا سونا ضبط 

share with us

منگلورو 16/ مئی 2019(فکروخبرنیوز)  یہاں انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچنے والے ایک مسافر کے پاس سے کسٹم افسران نے 34.75  لاکھ روپئے مالیت کا سونا ضبط کرلیے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ مسافر دبئی سے بذریعہ اسپائس جیت SG60 سے منگلورو ایرپورٹ پہنچا۔ تلاشی کے دوران 24  قیراط کا  1052.90  گرام سونا ضبط کرلیا گیا۔ یہ سونا نیکائی کمپنی کے مکسر کے موٹر میں چھپایا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ منگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پر تلاشی کے دوران وقتاً فوقتاً مسافروں کے پاس سے سوناضبط کرلیا جاتا ہے۔ اس واقعہ میں ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا